دبئی (جانب منزل نیوز) پروفیسر ڈاکٹر ایم این بروہی کے صاحبزادے شرجیل نواز بروہی نے سوانزی یونیورسٹی میں اعلیٰ اعزاز حاصل کیا ہے۔ شرجیل نواز نے ایروسپیس انجینئرنگ کیلئے بہترین IMechE BEng پروجیکٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
شرجیل نواز نے 85 فیصد نمبر حاصل کرکے گولڈ میڈیل حاصل کیا ہے۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر دوست احباب،عزیز رشتہ داروں نے شرجیل نواز کو مبارکباد دی ہے۔