دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی میں آن لائن تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی(پیڈ) اور یولرن ایل ایل سی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مفاہمت کی یادداشت کا مقصد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی کمیونٹی کے اندر تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پیڈ اور یولرن ایل سیل سی کے درمیان تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔
فریقین کا مقصد سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنا ہے جو تعلیمی اور سفری اخراجات کو کم کرتی ہے جبکہ جدید ای لرننگ طریقوں کے ذریعے تمام طلبا کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ تعاون طلبا کو تجربہ کار اساتذہ سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ ایم او یو پر یو لرن کے سی ای او وسیم اللہ خان اور جوائنٹ سیکرٹری پیڈ خالد امتیاز نے دستخط کیے۔