دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑے سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان دبئی نے پاکستان کے یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے طول و عرض سے پاکستانیوں کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام پاکستانی“اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کی عملی تصویر نظر آئے۔
تقریب شام 6بجے سے شروع ہوئی اور رات گیارہ بجے تک جاری رہی جس میں امارت کی اہم شخصیات، فیملیز اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں کے ہردل عزیز دبئی کے مشہور میجیشن عاشق نے اپنے جادوئی جوہر دکھا کر بچوں اور بڑوں سے خوب داد وصول کی۔بچوں نے پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے ڈرائنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا مرد و خواتین نے نہ صرف ثقافتی لباس پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کیا بلکہ ملی نغموں کے مقابلوں میں بھی بھر پور حصہ لیا۔
چاچا فلفی کے چیز کیک کے ساتھ ساتھ پنڈی بوائیز ریسٹورنٹ، چائے شاے ریسٹورنٹ، کراچی گرل ریسٹورنٹ، النواب ریسٹورنٹ، کری ایڈیو سوشل میڈیا ایجنسی، حنا سفیان بیوٹی سنٹر، کشور کولیکشن اور نیشنل بنک پاکستان کی طرف سے لوگوں میں انعامات کی تقسیم اور اے ایس مینجمنٹ کی طرف سے عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ ٹیپ ٹیپ کمپنی کی طرف سے پاکستان پیسہ بنک چینلز اور لیگل بھیجنے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہ بھی فراہم کی گئی تاکہ عوام پاکستان میں بیرون ملک سے پیسہ صحیح طریقہ سے بھجیے اور پاکستان کی معیشت کو بڑھایا جائے۔
ناصر بنگش فاؤنڈر پاکستانیز ان دبئی نے مینجمنٹ ٹیم شیخ عمرفاروق، ذہیب نبیل، فہد شاہد، ردا ارسلان، آصف بلا، رمشا، زین العابدین، نصر گل زمان، ولید پرویز کا کامیاب ایونٹ کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس تقریب میں ثقافتی ملبوسات، میوزیکل شوز، اور روائتی سرگرمیاں شامل تھیں۔
ناصر بنگش فاؤنڈر پاکستانیز ان دبئی اور مینجمنٹ ٹیم کے لیڈر شیخ عمرفاروق کا کہنا تھا اس تقریب کا مقصد دھرتی ماں سے عقیدت کا اظہار ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنا کر پاکستان کا نام روشن کریں۔
تجدید عہد وفا اور پاک یو اے زندہ باد کے نعروں کے ساتھ یہ شاندار تقریب اختتام پذیر ہوگئی اور مائی ڈریم کیک کی جانب سے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔