اسلام آباد (جانب منزل نیوز)کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں سفارت خانے کے عملے اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔اس موقع پر اپنے ریمارکس میں سفیر عبید الرحمان نظامانی نے بہادر قومی ہیروز بالخصوص افواج پاکستان کے شہدائ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے قائد اعظم اور تحریک آزادی کے دیگر سرکردہ رہنماو¿ں کے وڑن کو یاد کیا اور پاکستانی شہریوں کو پاکستان کی مستقبل کی خوشحالی کے لیے ان کی بے لوث جدوجہد کی تقلید کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم جن آزادیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور جس امن کو ہم پسند کرتے ہیں وہ تحریک پاکستان کے ہیروز کے نقش قدم پر چل کر مزید مضبوط ہو گی۔ سفیر نظامانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور خاص طور پر اس موقع پر موجود پاکستانیوں کو کابل میں پاکستانی پرچم لہرانے کی اہم تقریب میں شرکت پر مبارکباد پیش کی اور دنیا بھر میں اپنے پرچم کو بلند رکھنے کے لیے اپنے آباو¿ اجداد کے نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے عزم پر زور دیا۔