دبئی(جانب منزل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل، مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر محمدغوث قادری اور جنرل سیکرٹری ابوبکر آفندی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا پاکستان مسلم لیگ نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیام پاکستان کیلئے جس طرح جدوجہد کرکے ایک عظیم وطن حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی مسلم لیگ اسی جذبہ کے ساتھ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آزادی کی خاطر اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدر ملک شہزاد، چودھری صغیر احمد، جان قادر اور عزیز اللہ نے کہا کہ ہم نے آزادی کے لیے جو قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ملک رشید اعوان، راجہ عابد حسین، چودھری بشیر احمد شاہد، عبدالوہاب، سہیل گھمن، غلام محی الدین نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر اسی وقت پوری ہو سکتی ہے جب ہم ایک ہوں گے۔
چودھری شہباز غفار، حاجی رشید اکبر، چودھری رمضان شان، عاشق سواتی، ملک دوست محمد، عبدالرزاق گجر، وقاص گھمن،عامر بشیر، منیب اسلم اور دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے مل جل کر پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی اور پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔