دبئی (جانب منزل نیوز) الاھلیہ ایکسچینج کی طرف سے 28 مارچ سے 25 جولائی تک جاری رہنے والی سمر پروموشن میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
الاھلیہ ایکسچینج کا میگا پرائز آدھا کلو سونا پاکستانی شہری فہد علی عبدالصمد نے جیتا ہے۔ جبکہ پانچ نسان سنی گاڑیوں میں سے تین بھارتی ایک بنگلہ دیشی اور ایک سری لنکن شہری نے جیتی ہے۔ اس کے علاوہ 8 گرام اور 4 گرام سونا جیتنے والے مختلف قومیتوں کے خوش نصیبوں کی تعداد 100 ہے۔
الاھلیہ ایکسچینج کی طرف سے کل 106 انعامات دیے گئے ہیں۔ گاڑیاں اور آدھا کلو سونا جیتنے والے خوش نصیبوں کو القوز مال برانچ دبئی میں انعامات دیے گئے۔
الاھلیہ ایکسچینج کے قائم مقام جنرل منیجر کمال صبا نے انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سمر پروموشن کی شاندار کامیابی پر الاھلیہ ایکسچینج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس سال کے دوران الاھلیہ ایکسچینج نے یو اے ای کی مارکیٹ میں اپنا ایک مقام بنایا ہے یہ مقام ہمارے سٹاف کی محنت اور بروقت نئی ٹیکنالوجی کے اپنانے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ الاھلیہ ایکسچینج اماراتی مرکزی بینک کی طرف سے نافذ کردہ تمام قوانین پر عملدر در آمد کر رہی ہے۔
انہوں نے الاھلیہ ایکسچینج کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر معزز صارفین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں ایچ آر اینڈ ایڈمن منیجر سلمان خالد، سینئر مارکیٹنگ منیجر سنتوش نائر، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر اقبال، ڈپٹی آپریشن منیجر شنیش کولارا، منیجر بینکنگ آپریشنز محمد مرغوب اور مارکیٹنگ منیجر سدرشان جوشی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔تقریب میں بنک الفلاح کےکنٹری مینجر ہوم ریمٹینس عدیل جنجوعہ بھی خصوصی طور پرشریک ہوئے.