دبئی (جانب منزل نیوز ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے معروف کالم نگاروں روزنامہ جنگ کے کالم نگار محمد فاروق چوہان ، روزنامہ خبریں کے کالم نگار علامہ عبدالستار عاصم اور روزنامہ 92 کے کالم نگار اشرف شریف کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا جس کی صدارت پاکستان جرنلسٹ فورم دبئی کے صدر طاہر منیر طاہر نے کی جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے نعیم رسول اور محمد ابوبکر نے طاہر منیر طاہر کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔
تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ زاہد علی نے انجام دیے جبکہ اشفاق احمد ،شیخ پرویز ،اعجاز گوندل ،خالد گوندل ،کاشان تمثیل ،عارف شاہد ،احمد سارنگ قریشی ، معین صمدانی اور معروف ادبی شخصیت سرمد خاں ،طاہر بندیشہ نے شرکت کی ۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے روزنامہ جنگ کے کالم نگار محمد فاروق چوہان ، روزنامہ خبریں کے کالم نگار علامہ عبدالستار عاصم اور روزنامہ 92 کے کالم نگار اشرف شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن عزیز کے لئے محبت اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ طاہر منیر طاہر اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے لیکن آج بھی اخبار اور کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرکے خلق خدا کی حقیقی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ عبدالستار عاصم ،محمد فاروق نے نعیم رسول ،محمد ابوبکر اور طاہر منیر طاہر کو اپنی کتب بھی پیش کیں۔