دبئی (جانب منزل نیوز) چیئرمین محمد ابراہیم حاجی (ایم آئی ایچ) گروپ میاں عمر ابراہیم نے یواے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔
تقریب میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین ،پاکستان پیلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس ،معروف بزنس مین طاہر نیاز ،رانا صفدر ،بابر عزیز بھٹی ،میاں مطلوب ،سمیت امارات میں مقیم صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے میاں عمر ابراہیم نے کہا کہ پاکستانی صحافی یواے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شرکا نے میاں عمر ابراہیم کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔