ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی بڑی ایئر لائن وز ایئر ابوظہبی نے پاکستان کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے جو 14 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابوظہبی وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ پاکستان کے لیے رعایتی پروازیں شروع کی جائیں گی اور ٹکٹوں کی قیمت تقریباً 179 اماراتی درہم ہوگی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن اس وقت پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی داخل ہونے کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنا رہی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر وز ایئر ابوظہبی جون ایزگن نے کہا کہ وہ انتہائی زیادہ مانگ کی وجہ سے جنوبی ایشیائی مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلیاں ختم ہونے کے بعد جلد ہی پروازوں کا آغازکیا جائے گاہ کمپنی نہ صرف نئی منزلوں پر جا رہی ہے بلکہ موجودہ روٹس پر مزید پروازیں شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔
جوہن نے لوگوں کو وز ڈسکاؤنٹ کلب میں شامل ہونے کا مشورہ بھی دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قیمتیں179 اماراتی درہم سے بھی کم ہیں لیکن صرف کلب کے اراکین کے لیے۔