کراچی (جانب منزل نیوز) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ریکارڈبنالیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعہ کو کھیلے گئے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹسمین بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی کپتان 97 ویں اننگز میں 18ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد سو سے کم اننگز میں 18 سنچری کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔اس سے قبل ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 102،ڈیوڈ وارنر نے115 اور ویرات کوہلی نے 119 اننگزمیں انجام دیا تھا۔