اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزراء خارجہ کی کونسل کا اجلاس کامیاب رہے گا۔ وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گوا پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی وفد کی قیادت کرنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔
میں امید رکھتا ہوں کہ ایس سی او کے وزراء خارجہ کی کونسل کا اجلاس بہت ہی کامیاب رہے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس میں شرکت کی دعوت ایس سی او کے وزراء خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ بھارتی وزیر خارجہ نے دی ہے۔