اسلام آباد : ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کے کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا ہے جس کی سماعت کل ہو گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عدالت میں اک ہی دن میں انتخاب سے متعلق حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں رپورٹ جمع کراوا رکھی ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 4 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کےلئے درخواست دی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت انتخاب کی تاریخ دینے کی مجاز نہیں ۔14 مئی کو انتخاب کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
اپیل میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے لیے نہ فنڈ ملے نہ ہی سیکورٹی جبکہ تاحال بیلٹ پیپرز بھی پرنٹ نہیں ہوسکے۔