دبئی (جانب منزل نیوز)ممتاز بزنس مین اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبدالمجید مغل نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اور موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عبدالمجید مغل نے ملک ریاض کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے ان کو بہت اچھی صحت سے نوازا ہے یہ سب پاکستانی عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی بنیاد رکھ کر پاکستانی قوم کو خوبصورت رہائشی سکیم کا تحفہ دیا ہے جس سے آج نہیں بلکہ آنے والی نسلیں ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
ملک ریاض نے عبدالمجید مغل کو یقین دلایا کہ اپ میرے شروع کے انویسٹر ہیں جس وقت دنیا میں مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا تب آپ نے میرا ساتھ دیا لہٰذا انشاءاللہ اگر دبئی میں کسی پروجیکٹ کا پروگرام ہوا تو ضرور اپنے ساتھ آپ کی انویسٹمنٹ کراو¿ں گا۔