دبئی (جانب منزل نیوز) سٹی ایکسچینج نے دبئی کے سونا پور ایریا میں اپنی نئی 18 ویں برانچ کا افتتاح کردیا اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان رقوم بھجوانے کے لئے پاکستان کے سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل کا پارٹنر بھی بن گیا ہے۔
ایچ بی ایل کے ساتھ تعاون سے یو اے ای میں رہنے والے پاکستانی صارفین کو پاکستان بھر میں ایچ بی ایل کے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے آسانی کے ساتھ ترسیلات زر بھجوانے کا فائدہ ہوگا۔
اس موقع پر سٹی ایکسچینج کے جنرل منیجر سنیل روی کمار کا کہنا ہے شراکت داری کا مقصد سروس پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنانا ہے اور دبئی میں مقیم پاکستانی اب سٹی ایکسچینج کی 18 شاخوں میں سے کسی بھی برانچ کا دورہ کر سکتے ہیں تاکہ ایچ بی ایل کے ذریعے اپنی رقم پاکستان واپس بھیج سکیں اور پاکستان میں ایچ بی ایل کی 17 سو سے زیادہ برانچز سے آسانی سے وصول کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو ترسیلات زر کے غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری متحرک ٹیم ان توقعات پر پورا اترے گی۔آنے والے مہینوں میں ہم اپنی تمام 18 برانچوں میں اپنے پاکستانی صارفین کے لیے مختلف پروموشنز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ایچ بی ایل کے ڈپٹی جنرل مینجر ہوم ریمٹینس یو اے ای محمد مدثر کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل کا مختلف ایکسچینج ہاوسز کے ساتھ اشتراک کرکے کمیونٹی کو بہترین سروسز مہیا کرنے کا مقصد وطن عزیز میں اپنے پیاروں کو قانونی ذریعہ سے رقوم بجھوانے کے لئے شعور اجاگر کرناہے تاکہ ہر شخص اپنے وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔