ریاض(جانب منزل نیوز) ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایچ بی ایل ہیرو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیلی منی الیون نے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیلی منی الیون اور اباکس الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے قومی کرکٹر محمد عرفان اور عمران نذیر نےایچ بی ایل ہیرو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں خصوصی شریک ہوئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایچ بی ایل کرکٹ ہیرو ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے موجود تھے ۔
قومی کرکٹر محمد عرفان اور عرفان نذیر نے بھی ہجوم کے ساتھ ٹورنامنٹ کے تمام میچز دیکھے جبکہ ایچ بی ایل کے ڈپٹی جنرل مینجر ہوم ریمنٹنس یو اے ای محمد مدثر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اباکس الیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 124 رنز بنائے۔ ٹیلی منی الیون کی بیٹنگ لائن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کا ہدف صرف چھ اوورز میں حاصل کر لیا۔
قومی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر ایچ بی ایل کے محمد مدثر ،عابد خاں آئی پی جی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد غلام رسول، واصف پیرزادہ، فیصل، حنیف بابر اور علی کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے فائنل کی فاتح ٹیم کو انعامات دئیے۔اس موقع پر دونوں قومی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر نے مستقبل میں سعودی عرب میں کرکٹ میچوں کی سرپرستی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کاکھیل سعودی عرب میں نوجوان کرکٹرز کے درمیان مقابلے کا ماحول فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ایچ بی ایل کےڈپٹی جنرل مینجر ہوم ریمٹنسس یو اے ای محمد مدثر اور الریاض میں ایچ بی ایل کے ہوم ریمنٹنس کے خصوصی نمائندے عابد خاں نے کہاایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ قانونی ذریعہ سے بجھوانے کےلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔