ابوظہبی (جانب منزل نیوز )مصباح ایونٹس مینجمنٹ نے پاکستان سفارت خانہ کے تعاون سے خوبصورت عید گالا ڈنر کے سلسلہ میں خوبصورت شام کا اہتمام کروز پر کیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے
اس تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو آپس میں قریب لانا اور ابوظہبی میں موجود پاکستانیوں کو صحتمند تفریح فراہم کرنا تھا ۔۔
تقریب کی خوبصورتی کو سمیع خان اور اظفر ترمذی کی خوبصورت آوازوں سے سجے موسیقی نے چار چاند لگا دیے اسکے علاوہ بچوں کے لئے گیمز کا انتظام کیا گیا تھا۔ منتظمین کی بہترین انتظامی صلاحیتوں پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نےزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی کئی فیمیلیز نے شرکت کرکے اسے انٹرنیشنل ایونٹ بنا دیا۔
مصباح ایونٹ مینیجمنٹ نے ائندہ کے لئے بھی کمیونٹی کے لئے صحتمند تفریح کے انتظامات کا عہد کیا۔ اخر میں مہمانوں کی لذیذ کھانوں کے ساتھ تواضع کی گئی