دبئی (جانب منزل نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور چیئرمین نعت فورم انٹر نیشنل سرور حسین نقشبندی نے شعبہ اسلامی فکر و تہذیب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے اپنا تحقیقی مقالہ ”نعت میں اسلوب و معنویت کی تشکیل نو“ کے عنوان سے ڈاکٹر محمد طاہر مصطفیٰ کی نگرانی میں لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔
تمام علمی و ادبی حلقوں کی طرف سے پی ایچ ڈی کرنے پر سرور حسین نقشبندی کو مبارکباد دی ہے۔ سرور حسین نقشبندی اپنی ادارت میں تحقیقی مجلہ ”مدحت“ بھی شائع کرتے ہیں۔