قصور (جانب منزل نیوز)
مسلم لیگ ن شارجہ کے سینئر نائب صدر اور معروف تاجر چودھری بشیر احمد شاہد نے گزشتہ دنوں دورہ پاکستان کے دوران قصور میں زینب اسلامک لائبریری کے قیام کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس لائبریری میں موجود اسلامک کتب سے طلبا اور طالبات کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی مستفیدہوسکیں گے۔
چودھری بشیر شاہد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے قصور کے ریان اسلامک سینٹر میں زینب اسلامک لائبریری بنانے کا آغاز کیا ہے۔
قصور کا ریان اسلامک سینٹر پرائمری پاس طلبا و طالبات کے حفظ اور مڈل کلاس کی مفت تعلیم کا واحد انگلش میڈیم تعلیمی ادارہ ہے جس میں ڈیجٹل نظام تعلیم رائج ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی سرپرستی میں بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ریان اسلامک سینٹر کے روح رواں حاحبزادہ حافظ جمیل احمد قادری ہیں جوکہ اپنی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے قصور میں ایک اعلیٰ معیار کے تعلیمی ادارے کے طور پر سینٹر کو متعارف کروا چکے ہیں۔ ان کے اس احسن اقدام کو دیکھتے ہو
ئے چوہدری بشیر احمد شاہد نے قصور کے عوام کے لئے ایک بین الاقوامی معیار کی زینب اسلامک لائبریری کا قیام عمل میں لایا ہے۔