ابوظہبی (جانب منزل نیوز)
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن وموجودہ نائب صدر ابوظہبی میاں امجد جاوید کو پاکستان مسلم لیگ (ن) ابوظہبی کا نیا سینئیر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ابوظہبی چوہدری محمد صدیق نے کیا۔ اس موقع پر ابو ظہبی میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات موجود تھیں۔
تقریب میں چوہدری محمد زمان، ریحانیہ ملک، محمد شہناز ماہل، چوہدری الطاف حسین، چوہدری نواز رشید کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ابوظہبی چوہدری محمد صدیق کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے چوہدری محمد انور مرحوم کی وفات کے بعد سینئیر نائب صدر کاعہدہ خالی تھا جس پرمیاں امجد جاوید کی نئی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔