اسلام آباد (جانب منزل نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستان سٹیزن سولوڈیٹری کے تحت خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانوں اور وزارت خارجہ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائیگا ۔
اوپی سی ایس کا اجلاس سرپرست ڈاکٹر منیر احمد چودھری کی زیر صدارت ہوا ۔اس موقع پر ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔
نبیل احمد خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے ۔ عظیم قصوری نے کہا کہ اسلام آباد ،لاہور ،پشاور سمیت مختلف رہائشی اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہزار پلاٹ فراہم کیے گئے ہیں ۔
ندیم شیخ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے ذریعے فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔