ریاض : سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے ، فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےبھی ملاقات کی تھی۔