دبئی (جانب منزل نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر سید حسن مرتضی ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق سینئر وزیر پنجاب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں معروف اینکرپرسن غریدہ فاروقی، شائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ، نثار محمود خٹک، ملک اسلم، ارشد بٹ، عرفان گوندل، حماد چودھری، امین سرگانہ، ظہیر عباسی، فخر صدیقی، پروفیسر شاہد کاہلوں، قاری میاں منور، محمد قیصر، حافظ زاہدعلی عبدالرحمان رضا، ارشد رانا، رانا رضوان، انصر اکرم اور دیگر خواتین اور حضرات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ پنجاب کے سابق سینئر وزیر سید حسن مرتضی ممبر پنجاب اسمبلی، اینکرپرسن غریدہ فاروقی اور شائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال اور معاشی حالات پر سیر حاصل گفتگو کی۔