اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے اپنے دورہ پاکستان میں میاں نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات کی۔
اسلام آباد میں سینئر صحافی اعزاز سید،وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پی ڈی ایم کے رہنما اویس نورانی سمیت مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی اور پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اوورسیز کے مسائل پر گفتگو کی۔
اس موقع پر راجہ عابد حسین کے بھائی راجہ آصف مطلوب امیدوار برائے چئیرمین یو سی 49 اسلام آباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یاد رہے کہ راجہ عابد حسین آج کل پاکستان میں ہیں۔ مختلف سیاسی صحافتی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں