دبئی (جانب منزل نیوز) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی طرف سے ملک شبیر احمد اعوان میڈیا کوارڈینیٹر اوورسیز کمیشن پنجاب یو اے ای کو ان کی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خدمات پر انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ملک شبیر اعوان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرپرسن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی جانب سے دیا گیا۔
یہ سرٹیفکیٹ اب تک اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں سے صرف ملک شبیر اعوان کو دیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ ملنے پر ملک شبیر اعوان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔انہیں کہا کہ آپ صرف اور صرف اوورسیز کا کام کریں کیونکہ اوورسیز کی وجہ سے آپ کو عزت ملی ہے ان کی فیملی کا ان کے بچوں کا ساتھ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کی پراپرٹی پر قبضے ہوئے یا ان کے جو رشتہ دار ان کا حصہ نہیں دے رہے کوئی ان کے کیس ادارے میں دائر کرکے جلد سے جلد حل حل کرائیں ۔اور پراپرٹی کے ایشوز ہیں ان کو جلد سے جلد حل کرنا ہے۔