دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں پاکستان کے معروف دیسی ریسٹورنٹ طاؤس کا بھی افتتاح ہوگیا۔ طاؤس ریسٹورنٹ اسلام آباد اور کراچی کے بعد دبئی میں“something desi#”کے ہیش ٹیگ کے ساتھ متعارف کرایا گیا جس میں دیسی کڑاہی سے لیکر بار بی کیو کا رئیل ٹیسٹ اور بہاری کباب کے ساتھ ساتھ مکھن ہانڈی ،روغنی نان اور پراٹھے کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سیرین ائیر لائن کے سی او او خالد بشیر انجم سمیت پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹر ز اقبال داؤد،شبیر مرچنٹ کے علاوہ معروف بزنس مین راشد اشرف،میاں عمر ابراہیم،سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم اور کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر حاضرین نے دیسی کھانوں کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ دبئی میں لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے معیاری فوڈ کے اس ریسٹورنٹ سے پاکستانی کمیونٹی لطف اندوز ہوسکے گی۔