راولپنڈی (جانب منزل نیوز) سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد ہوئی۔ انہوں نے میچ دیکھا۔
جانب منزل نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد ہوئی۔
سابق آرمی چیف کے ہمراہ ان کے دوست احباب بھی تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ لوگوں میں گھل مل گئے۔
واضح رہے کہ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں۔پاکستان کو فتح کیلئے مزید 263 رنز درکار ہیں۔