ریاض (جانب منزل نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے پانچ ملکوں سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے “فنگر پرنٹ” کے اندراج کی شرط شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے الیکٹرانک طور پر عمرہ ویزا جاری کرنے کے لیے “فنگر پرنٹ” کا اندراج کیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد سعودی عرب کی بندرگاہوں کے ذریعے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور حجاج کے ڈیجیٹل تجربے کو فروغ دینا ہے ۔ یہ ممالک برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا ہیں: