اسلام آباد (جانب منزل نیوز) اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ میں ایک متنوع اور مربوط ثقافت ہے۔
سندھ ثقافتی دن کے موقع پر اماراتی سفیر نے ٹویٹر پر سندھی ٹوپی پہن کر تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھی عوام نے ایک امن پسند اور رواداری پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا ہے۔ امارات برادر سندھی اور پاکستانی عوام کے لیے امن وخوشحالی کا خواہاں ہے۔