شارجہ : سپر فلکس چیمپئن شپ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ایف ایم ٹی کے یوا ےای کی ٹیم نے جیت لیا۔ براق الیون رنراپ رہی ۔
شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 19 اور 20 نومبر کو کھیلا جانے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل UAE FMTK اور BURAHQ X1 کے درمیان کھیلا گیا۔ یواے ای ایف ایم ٹی کے نے فائنل جیت لیا۔
ونر ٹیم کو 20 ہزار درہم اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ کے حصے میں 10 ہزار درہم اور ٹرافی آئی ۔ کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافی بھی دی گئیں۔ اسامہ علی کو ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز ، بنٹی پٹیل کو بہترین باؤلر اور سبشد محمد کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سہیل محمد الزرونی تھے ۔جنہوں نے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر چیئرمین سپرفلس چیمپئن شپ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ نوید احمد اور وائس چیئرمین خاور لطیف کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر چیئرمین نوید احمد نے کہا کہ آئندہ سال پھر ٹیب بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کرنے پر انتظامیہ کی تعریف کی۔ وائس چیئرمین خاور لطیف نے چیئرمین نوید احمد کو تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے تاریخ میں پہلی بار ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا اور مختلف ممالک سے بہترین ٹیب بال کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ مداحوں کے لیے بھی انعامات رکھے گئے تھے ۔ محمد عظیم اور عمر فاروق نے عمرے کے ٹکٹ جیتے۔ میجیشن عمر نے بچوں کی تفریح کے لیے میجک شو پیش کیا۔ میچ دیکھنے کے لیے مختلف کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں آئے جبکہ معروف ٹک ٹاکرز بھی موجود تھے جنہوں نے شائقین کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
آخر میں سپرفلکس ٹورنامنٹ انتظامیہ نے شائقین کرکٹ ، صحافیوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ کامیاب ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔