ابوظہبی: سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی ۔ شیخ نہیان نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کیا اور ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شیخ نہیان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
سفیر پاکستان نے شیخ نہیان کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی میدان میں پاک امارات تعلقات آگے بڑھانے میں ان کے کردار کو سراہا۔