ابوظہبی (جانب منزل نیوز)پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کے نئے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک میں تجارت کے نتیجے میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد میں اقبال داؤد، شبیر مرچنٹ، محمد نفیس، اعجاز احمد اور انعم بقائی شامل تھے۔