دبئی (جانب منزل نیوز) ایگل ڈویلپرز پرائیویٹ لیمیٹڈ کے تعاون سے دبئی کے ہوٹل میں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہی سیمینار ہوا۔ رئیل اسٹیٹ ایکسپرٹ و چیئرمین ایگل گروپ الیاس مجید شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
قانون دان مخدوم رئیس قریشی اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی موجودہ صورت حال کے بارے شرکاء کو آگاہی دی گئی۔ بتایا گیا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا مستقبل آج بھی روشن ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں سرمایہ کاری مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے رہائشی اور کاروباری مقصد کے لیے پلاٹس مختلف سکیموں میں دستیاب ہیں جن میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔