کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ویک اینڈ ایک بڑا دن ہے۔ اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دنیا کے دو بڑی ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان میلبرن میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ سیمی فائنل میں بھارت کو ہرانے کے بعد جوس بٹلر کی ٹیم فتح کے لیے پراعتماد ہے۔ جبکہ دوسری طرف ہم سب جانتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعدپاکستان فائنل کی فیورٹ ٹیم ہے۔
دبئی بھر میں کرکٹ سے بڑے ایونٹ کے فائنل کو بڑی سکرین پر دیکھنے کے لیے ہوٹلز نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ہوٹلز فائنل میچ کو بڑی سکرین پر دکھا رہے اور ساتھ کم از کم ایک مفت مشروب کی آفر بھی کر رہے ہیں۔
دبئی کے کس کس ہوٹل میں میچ دیکھا جا سکتا ہے ؟
Bedrock، دبئی مرینا:
بیڈ راک ، دبئی مرینا، اتوار کے ایکشن سے بھرپور ایونٹ کے لیے پیشگی بکنگ کے ساتھ پرستار کو مفت مشروب بھی پیش کرے گا۔
ہال صبح 11 بجے کھلے گا، کیونکہ کرکٹ میچ دوپہر کو شروع ہو جائے گا۔بیڈراک کو اس ہفتے ٹائم آؤٹ دبئی نائٹ لائف ایوارڈز سے نوازا گیاہے۔ بیڈ راک کو بہترین تفریحی بار کے زمرے میں سراہا جا رہاہے۔
کراؤن اینڈ لائن:
دبئی میں ایک برطانوی ہوٹل کی تلاش ہےتو آپ کی تلاش یہیں ختم ہو جاتی ہے۔ شہر میں فٹ بال کے لیے مشہور ”کراؤن اینڈ لائن” کرکٹ کی خمار میں مبتلا ہے۔ ٹائم آؤٹ دبئی نائٹ لائف ایوارڈز 2022 کا ونر یہ بار دبئی کا بہترین اسپورٹس بار ہے۔
ہائی نوٹ پول اور اسکائی لاؤنج، المینا:
192 انچ اسکرین کے ساتھ، یہ لاؤنج کسی بھی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے بہترین تفریح گاہ ہے۔ میدان سے دور تفریح کے لیے، ہائی نوٹ کا بینڈ “لیگلائزڈ “ڈی جے Bijay کے ساتھ بہترین انٹرٹیمنٹ کی گارنٹی دیتا ہے۔
اولڈ کاسٹیلو ریستوران اور کیفے، جمیرہ:
اگر آپ کرکٹ کے ساتھ انجوائنمنٹ کے شوقین ہیں یہ آپ کے لیے بہترین جگہ ہے۔ نئے ڈیزائن شدہ وینیو میں 13 ایل ای ڈی اسکرینیں اور ایک بڑا پروجیکٹر نصب کیا گیا ہے تا کہ آپ دنیا بھر سے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھ سکیں۔ ریسٹورینٹ میں کھانے پینے والوں کے شوقین افراد ہندوستانی ، پاکستانی اور عربی مینو میں سے کسی کا بھی آرڈر دے سکتے ہیں۔
ون میوزک لاؤنج، اوکسیڈینٹل ہوٹل، الجدف:
متعدد ایل ای ڈی اسکرینوں پر نشر ہونے والا، T20 ورلڈ کپ 2022 مکمل ایچ ڈی کوالٹی میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگا لیکن ایک فرق کے ساتھ۔ ان لوگوں کے لیے جو کرکٹ دیکھنے کے ساتھ ایک ہی وقت میں ڈانس بھی کرنا چاہتے ہیں ون میوزک لاؤنج کلاسک راک ٹیونز سے شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سمرسیٹ بار، مووین پک ہوٹل اینڈ اپارٹمنٹس، دبئی:
جلد اٹھنے والوں کو ناشتہ کے لیے Movenpick گارڈن لاؤنج کو صبح 8 بجے کھول دے گا۔ جہاں سینما سائز اسکرین پر کھیل کو دیکھنے کا خصوصی انتظام ہے۔ 12 بجے 14 ایچ ڈی اسکرینز، ایک پروجیکٹر اور ہیپی آور ڈیلز کے ساتھ سمرسیٹ بار کھول دیا جائے گا –
ٹی جے ، تاج جمیرہ لیک ٹاورز :
کرکٹ سے محبت کرنے والے کم از کم 175 درہم خرچ کرنے کر کے ناچوز، پیزا یا چکن ونگز لے سکتے ہیں۔ پانچ ٹی وی، ایک بڑی آؤٹ ڈور اسکرین اور ایک ایئر کنڈیشنڈ ٹیرس کے ساتھ، یہ کھیلوں کے ایکشن کے لیے شائقین کی پسندیدہ جگہ بنتا جا رہا ہے۔