ابوظہبی(جانب منزل نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہا کہ متحدہ عرب امارات انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ۔