ابوظہبی (جانب منزل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ۔
وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات کی امداد دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں انسانی امداد کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو سالانہ سر بنی یاس فورم کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔