دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
عرفان افسر اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے قریب فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، فائرنگ میں جاں بحق شخص اور زخمیوں کیلئے دعا گو ہیں۔
عرفان افسر اعوان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔