دبئی (جانب منزل نیوز)سید آصف زمان جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف یو اے ای نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ اللہ رب العزت نے عمران خان کو محفوظ رکھا۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اصل قاتلوں تک پہنچا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے واضح ہو رہا ہے کہ نشانہ عمران خان ہیں اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کو خاموش کرنا ہے۔ اگر ریاست کے دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ ایسی حرکتیں کر کے وہ عمران خان اور پاکستان سے دل سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کو روک سکتے ہیں تو وہ واقعی غلطی پر ہیں۔
آصف زمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک محب وطن دلیر لیڈر ہے آپ ایسے ہھگنڈوں سے ڈرا نہیں سکتے عمران خان اب مضبوطی سے ملک دشمنوں کا سامنا کریگا اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان اپنی حقیقی آزادی حاصل کر لے گا ہم ہر قدم پر عمران خاں کےساتھ ہیں۔