وزیر آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ملزم نے پولیس حراست میں بیان دیا ہے کہ میں نے عمران خان کو مارنا تھا۔ صرف عمران خان کو مارنا تھا۔ کیونکہ وہ عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے۔ ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ عمران خان کو لاہور منتقل کردیا گیا۔