اسلام آباد (جانب منزل نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ سینئر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت منعقدہوا۔ای سی سی نے وزارت تجارت کی سمری پرٹمبرکی درآمد پرآئی پی او2022 کے اطلاق کو 31 مارچ 2023 تک معطل کرنے کی منظوری دیدی۔اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 3لاکھ میٹرک ٹن کھاد درآمد کرنے کے ضمن میں میسرزمخدوم لاجسٹک سروسز کے 520 ڈالر فی میٹرک ٹن کی کم ترین بولی پرپیش رفت کی اجازت دیدی گئی۔
اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو حکومتی سطح پراوپن ٹینڈر کے ذریعہ صفراعشاریہ 80 میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دیدی ۔اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو اضافی گندم فراہم کرنے کی اجازت دیدی گئی۔
اجلاس میں 1لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمدکیلئے میسرزآسٹن ایف ایف آئی ڈی ایم سی سی اور میسرزفرٹائل پرائیوٹ کی 373 ڈالر فی میٹرک ٹن کی کم ترین بولی کی منظوری بھی دیدی گئی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 333.91 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی گئی۔