شارجہ (جانب منزل نیوز) شارجہ میں حکام نے بلدیہ کی جانب سے مقرر کردہ صحت اور حفاظت کے معیارات پر عمل نہ کرنے پر ریاست کے مختلف حصوں میں تین ہزار لانڈری کی دکانیں بند کردی ہیں۔
ہیلتھ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ رقیہ ابراہیم نے بتایا کہ شارجہ بلدیہ لانڈریوں کا وقتاً فوقتاً اور اچانک معائنہ کرتی ہے۔ صحت کے مطلوبہ معیارات کی تعمیل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف انتظامی اورقانونی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ لانڈرویوں کو صحت اور حفاظت کی 15 اہم شرائط پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دھونے اور خشک کرنے کے آلات، صفائی اور دیکھ بھال کا خیال رکھنا اور فرش کی صحیح طریقے سے صفائی شامل ہے۔ کپڑوں کے لیے کنٹینرز ، سٹوریج شیلف فراہم کرنا، بیگ اور پلاسٹک فراہم کرنا، ڈھانپنا، حفظان صحت کے اصولوں کو برقرار رکھنا، آلات کی صفائی کو یقینی بنانا اور کیڑوں پر باقاعدہ کنٹرول کو یقینی بنانا ہوگا۔
لانڈری فارمز میں کام کرنے والے کارکنوں کو بھی مناسب یونیفارم پہننے کی ضرورت ہے۔ دکان پر فرسٹ ایڈ باکس ہونا چاہیے ۔ مناسب روشنی اور وینٹی لیشن ہونا چاہیے۔ دیواروں ،فرش اور چھت کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اور تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیا جانا لازم ہے۔