دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کہا ہے کہ مخالفین کو چور چور کہنے والے عمران خان کو آج الیکشن کمیشن نے سرٹیفائیڈ چور ثابت کر دیا ہے۔ 2023 کے الیکشن میں عمران خان کی جعلی مقبولیت اور بیانیے کا پروپیگنڈا زمین بوس ہوجائے گا۔
اپنے بیان میں محمد غوث قادری نے کہا کہ آج چور پکڑا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے اس چور کو پکڑا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے مکروہ چہرے اور جعلی صادق و امین کو بے نقاب کیا۔ فتنہ خان نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، ہرمحب وطن پاکستا نی اور ادارے کایہ فرض ہے کہ وہ اس کی شناخت اور اس فتنے کا سرکچلنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ خان یونیورسٹیوں میں جاکر نئی نسل میں نفرت کے بیج بو رہا ہے، وہ کہتا ہے کہ میں اپنے مخالفین سے بات چیت کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ یہ فتنہ خان غیر ملکی ایجنڈے پر کارفرما ہے۔ مخالفین کو چور چور کہنے والے کو الیکشن کمیشن نے گٹھیا چور ثابت کر دیا ہے۔