میلبرن (جانب منزل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پی سی بیکے مطابق شان مسعود کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کے ضروری سکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے ٹویٹ کیا کہ شان مسعود کو سر کے دائیں جانب گیند لگی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کر رہی تھی۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ اپنے روایتی حریف انڈیا سے اتوار 23 اکتوبر کو ہوگا۔