میڈرڈ (جانب منزل نیوز) سپین میں 13 ماہ کی بچی کا دنیا کا پہلا آنت کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ ہسپانوی حکام کے مطابق بچی بالکل ٹھیک ہے اور اُسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ہسپانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس پیوندکاری (ٹرانسپلانٹ) کیلئے ایسے زندہ ڈونر کی آنتیں استعمال کی گئیں جو اپنے آخری ایام میں تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق اس طرح عطیہ کیا گیا اعضا پیوندکاری کے دوران خراب یا ناکارہ نہیں ہوتا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹرانسپلانٹ ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق اس سے پہلے ایسا ناممکن سمجھا جاتا تھا کیونکہ آنتوں کا انسان کے مدافعتی نظام سے انتہائی قریبی تعلق ہوتا ہے، اور عام حالات میں آنتوں میں ہر قسم کے جراثیم پھلتے پھولتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ پیوندکاری کی صورت میں نیا جسم آنتوں کو فوراً مسترد کر سکتا ہے یا پھر انفیکشن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔