ابوظہبی(وام نیوز) ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے ادنوک ڈرلنگ کو1ارب 53کروڑ ڈالر(5ارب62کروڑ درہم) مالیت کا ٹھیکا دیا ہے۔
یہ ایوارڈ ادنوک کے آف شور آپریشنز کی توسیع اور پیداواری صلاحیت میں اضافے اور قابل اعتماد، کم کاربن شدت والے تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔
ادنوک آف شور کی جانب سے دو سالہ کنٹریکٹ کے تحت 12 جیک اپ رگزاور دو آئی لینڈ رگز اور متعلقہ انٹیگریٹڈ ڈرلنگ سروسز (آٗی ڈی ایس) کی فراہمی شامل ہے۔
ادنوک آف شور اور اس کے اسٹریٹجک بین الاقوامی شراکت دار ابوظہبی کے آف شور تیل و گیس کے وسائل سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ایوارڈ سے ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے قدر اور افادیت میں اضافے کے ساتھ ادنوک ڈرلنگ کی مکمل خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے خطے کی سب سے بڑی ڈرلنگ کمپنی کے طور پر اس کی پوزیشن سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
ادنوک کے کامیاب ان کنٹری ویلیو (آئی سی وی) پروگرام کے تحت ایوارڈ ویلیو کا 80% سے زیادہ واپس متحدہ عرب امارات کی معیشت میں داخل ہو جائے گا، جس سے مقامی اقتصادی ترقی اور تنوع میں مدد ملے گی۔
ادنوک اپ اسٹریم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ اس ایوارڈ کے ذریعے، ادنوک آف شور ابوظہبی کے پانیوں میں توانائی کے وسائل کو ذمہ داری سے بروئے کار لانے کا عمل جاری رکھے گی۔
کیونکہ ہم کم کاربن والے تیل اور گیس کے ساتھ توانائی کی دنیا کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وسیع مہارت اور وسیع تکنیکی قابلیت سے مالی قدر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوگا اور ہر کنویں سے ماحولیات پر مرتب ہونے والے اثرات کی شدت کم ہوگی۔اس معاہدے کے ذریعے ملک میں پیدا ہونے والی خاطر خواہ قدر متحدہ عرب امارات کی معیشت کو فروغ دینے اور متنوع بنانے کے لیے ہماری دانشمند قیادت کی ہدایات پر عمل درامد میں معاون ہوگی۔
یہ ایوارڈ ادنوک کی خام تیل کی پیداواری صلاحیت کو 2030 تک 50 لاکھ بیرل یومیہ (ایم ایم بی پی ڈی) تک بڑھانے اور متحدہ عرب امارات کے لیے گیس کے شعبے میں خود کفالت کے حصول میں معاونت کرے گا۔