کرائسٹ چرچ (جانب منزل نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنا ئے۔ بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔آصف علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔