دبئی (جانب منزل نیوز)جی ٹیکس گلوبل 2022 ء دبئی میں شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار نمائش کنندگان شریک ہیں۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 26 ہالز اور 20 لاکھ مربع فٹ نمائشی جگہ پر پھیلے سٹالز میں گزشتہ سالوں کی نسبت پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی نمائش جی ٹیکس کے 42 ویں ایڈیشن میں جدید ترین کمپنیوں اور بہترین ذہنوں کو Web3 اکانومی کی تشکیل میں گہرائی تک جانے کا موقع ملے گا۔ یہ نمائش میٹاورس کے شعبوں میں سات متنوع ٹیکنالوجی کے موضوعات، انٹرنیٹ کا مستقبل، اور ایک پائیدار عالمی ڈیجیٹل کا احاطہ کرتی ہے۔
14 اکتوبر تک جاری رہنے والے پانچ روزہ ایونٹ کا ریکارڈ سائز اور مسلسل توسیع متحدہ عرب امارات اور خطے کی ڈیجیٹل تبدیلی کی تحریک کے عزم کی آئینہ دار ہے کیونکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں حکومتی اقدامات جیسے نیشنل پروگرام برائے کوڈرز، دبئی میٹاورس اسٹریٹجی اور نیکسٹ جن ایف ڈی آئی متحدہ عرب امارات کو آگے بڑھاتے ہیں۔
جی ٹیکس ڈیجیٹل دبئی اتھارٹی اور ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی کے ساتھ سٹریٹجک ڈیجیٹل پراجیکٹس اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی قیادت کرنے والی 250 سرکاری اداروں کی شرکت کو متحد کرتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں سمارٹ سٹی اور ڈیجیٹل منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔