اسلام آباد (جانب منزل نیوز) ترکی جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ترکی کے لیے پی آئی اے ہفتے میں 6 پروازیں چلائے گی۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کیا کہ پی آٸ اے 14نومبر سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائے گی۔ یورپ،برطانیہ اورامریکا جانیوالے استنبول سے PIA ترکش ائیر لائن کوڈ شیئر معاہدہ کے تحت سفر کرینگے۔
پی آٸ اے14نومبر سے ترکی کیلئے ہفتہ وار6پروازیں چلائے گا
یورپ،برطانیہ اورامریکہ جانیوالے استنبول سے PIAترکش ائیر لائن کوڈ شیئرمعاھدہ کے تحت سفر کرینگے
مسافراستنبول سے28 شہروں تک جاسکیں گے،اسلام آباد سے 4لاہور سے 2 پروازیں چلیں گی
دوسرے مرحلے میں کراچی استنبول پروازیں شروع ھونگی pic.twitter.com/jjnVsA4IM1— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 7, 2022
انہوں نے کہا کہ مسافراستنبول سے 28 شہروں تک جاسکیں گے ۔ اسلام آباد سے 4 لاہور سے 2 پروازیں چلیں گی دوسرے مرحلے میں کراچی استنبول پروازیں شروع ہوں گی۔