اسلام آباد (جانب منزل نیوز) ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس اور پی ٹی آئی فنڈنگ میں خورد برد پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور بانی رکن حامد زمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جانب منزل نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع نے تصدیق کی کہ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کر لیا ۔ حامد زمان کو وارث روڈ لاہور پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔