دبئی (جانب منزل نیوز) المایا سپر مارکیٹس میں ویتنام کا ہفتہ منایا گیا۔ ویتنام پروموشن ویک 28 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہا۔
ویتنام پروموشن ویک کا افتتاح ویتنام کے سفیر نگوین من توآن نے کیا۔ المایا گروپ کے ڈائریکٹر اور پارٹنر کمال وچانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ویتنامی سفیر نے متحدہ عرب امارات میں ویتنام کی مصنوعات کو فروغ دینے اور المایا سپر مارکیٹس میں ویتنام کی تشہیر کے انعقاد پرالمایا کی کوششوں کو سراہا۔
کمالوچانی نے کہا کہ المایا سپر مارکیٹس متحدہ عرب امارات میں تمام قومیتوں کی خدمت کرتی ہیں اور تازہ سبزیوں، پھلوں، گروسری، جوسز اور پیکڈ فوڈ سے متعلق ان کی تمام ضروریات پوری کرتی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں قائم المایا گروپ کے پاس دیگر کاروباروں کے علاوہ خلیجی ممالک میں 50 سے زیادہ سپر مارکیٹیں ہیں۔