ابوظہبی (جانب منزل نیوز)پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نے شمولیتی تقریب کا اہتمام محمد علی کے فارم ہاؤس میں کیا۔ میزبانی کے فرائض معروف بینکر صدیق شاہد نے ادا کیے۔
تقریب کے شرکا میں محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین، مرزا صفدر اقبال صدر پی ٹی آئی عجمان، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یو اے ای شاہد نذیر وڑائچ، بشارت حسین اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دبئی، ڈاکٹر عدنان جنرل سیکرٹری فجیرہ، محمد منعم ہیڈ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی ابو ظہبی، معروف ایگریکلچرسٹ محمد علی، کاشف حبیب، نفر عباس ویلفیئر سیکرٹری ابو ظہبی، اشفاق احمد، وقاص ساہی، غلام مصطفی، انجینئر عبدالمتین، برہان الدین حنان، احسان اللہ، حسنین وڑائچ، میاں عامر، اسد اعوان اور دیگر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے محمد برہان الدین حنان نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محمد منعم نے سنبھالے۔
محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی مسلسل جمہوری عمل کے جاری رہنے میں پو شیدہ ہے، جتنا جلد ہم جمہوری طاقتوں کو راستہ دیں گے اور بلاتعطل سیاسی عمل جاری رہنے دیں گے اُتنا جلد ہماری معیشت مستحکم ہو جائے گی۔
محمد ثقلین مہرو نے پاکستان تحریک انصاف آفیشل ٹیم میں شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی بہتری کے لیے عمران خان کی قیادت میں ایک ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے کام کریں گے۔
محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین نے کہا کہ ہمیں سیاسی پارٹیوں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ عوام سے رابطہ قائم رکھ سکیں اور سیاسی حکومتوں کی بہتر کارگردگی سے ہی جمہوریت مضبوط ہو گی اس وقت عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور ہم کامیاب ہوں گے۔
شاہد نذیر وڑائچ سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یو اے ای نے کہا کو پی ٹی آئی تاریخ کے اہم موڑ پر درست طرف کھڑی ہے عمران خان عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے اور موجودہ بحران میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے۔
مرزا صفدر اقبال بابر صدر پی ٹی آئی عجمان نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جدوجہد میں کر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ بشارت حسین اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی نے کہا آئین کی حکمرانی ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر رانا عدنان نے کہا امپورٹڈ حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے اسی لیے وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ معروف بینکر اور تقریب کے میزبان شاہد صدیق نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی بہتری اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔